آنکھ کا تارا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ چمکتا ہوا نقطہ جو آنکھ کی پتلی کے وسط میں ہوتا ہے، (گاہے) آنکھ کی پتلی۔  نور عین اللہ ہے ارض و سما میں ضوفشاں آنکھ کا تارا زمیں پر ہے فلک پر آفتاب      ( مجموعہ سلام، نسیم، ١٩٣٣ء، ١٣ ) ٢ - بہت پیارا، بہت عزیز؛ اولاد؛ محبوب۔ "آنکھ کا تارا گھر کا اجیالا اللہ آمین کا ایک لڑکا۔"      ( رسوا، خورشید بہو، ١٩٣١ء، ٨ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'آنکھ' کے ساتھ اردو حرف اضافت 'کا' لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'تارا' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء میں "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - بہت پیارا، بہت عزیز؛ اولاد؛ محبوب۔ "آنکھ کا تارا گھر کا اجیالا اللہ آمین کا ایک لڑکا۔"      ( رسوا، خورشید بہو، ١٩٣١ء، ٨ )

جنس: مذکر